the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ممبئی، 20 اگست (یو این آئی) غیرملکی بازاروں سے موصول منفی اشارات کے درمیان کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ کے نئے کیسز میں آئی تیزی کے سبب پہلے ہی قدرے مایوس سرمایہ کاروں نے جمعرات کو شدید فروخت کی جس کے دباؤ میں بی ایس ای کا سنسیکس 394.40 پوائنٹس کم ہو کر 38,220.39 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 96.20 پوائنٹس کم ہو کر 11,312.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔
سنسیکس میں شامل 30 میں سے محض چار کمپنیوں میں خریداری دیکھی گئی جبکہ ایچ سی ایل ٹیک کے شیئر کی قیمت مستحکم رہی۔ باقی ماندہ 25 کمپنیاں سرخ نشان میں رہیں۔ نفٹی کی 50



کمپنیوں میں سے 15 اضافے میں رہیں جبکہ 35 نقصان اور دباؤ میں رہیں۔
بازار کےماہرین کے مطابق معاشی صورتحال کی بابت امریکی فیڈرل ریزرو بینک کی جانب سے جاری مایوس کن رپورٹ کی وجہ سے پوری دنیا کے شیئر بازار میں فروخت حاوی رہی۔ ساتھ ہی گھریلو سرمایہ کاروں کو کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی بھی فکر تھی۔
بڑی کمپنیوں کے برعکس درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں نے پیسہ لگایا۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.87 فیصد یعنی 128 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 14,869.42 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.72 فیصد یعنی 103.39 پوائنٹس کے اضافے میں 14,421.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.